ہاتھ
سے لکیریں کھینچ کر ان میں زندگی کے رنگ بھرنے والی تخلیقی صلاحیتوں کی حامل لڑکی
کو معاشرہ میں بڑھتی نہ انصافی ،مہنگائی نے سیاست کی طرف مائل کیا ہے۔
اب
بلوچستان کے پسماندہ غریب لاچار بےبس مایوس لوگوں کی زندگی میں رنگ بھرنے کی
خواہاں ہیں۔
کہتی ہیں نوجوان نسل بہتر تبدیلی
لاسکتی ہے۔ نوجوان لڑکیوں اور خواتین کی صلاحیتوں سے کام لیکر ہم اپنی معیشت
سے لیکر ہر شعبے میں بہتری لا سکتے۔
8فروری کو ہونے والے انتخابات میں خواتین کی
مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے میدان میں آنے والے مشہور معروف مصورہ آرٹسٹ
نوجوان سیاست دان زمرشاہد پر عزم ہے کہ الیکشن میں انکی پارٹی ضرور جیت کر
میدان میں آئے گی ۔
چہرہ
کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ
آرٹ کے شعبے کو میں نے نہیں چھوڑا آرٹس میرا فن
ہے ہنر ہے۔جو قدرتی ہے جو میرے ساتھ ہے۔
آرٹ
جاری ہے آرٹ اپنی جگہ ہے لیکن سیاست ایک پروفیشنل فیلڈ ہے جس پر میں نے ورک آئوٹ
کرنا ہے بہت کچھ کرنا ہے۔آگے بڑھنا ہے ۔
آرٹ
میرا شوق ہے جس میں میں نے گریجویشن کیا ہے ۔اور وہ مجھ میں ایک قدرتی ہنر ہے ۔
یوں تو ہماری بلوچستان کی خواتین کے بے شمار
مسائل ہے لیکن ان میں چند ایک کا ذکر کرنا ضروری ہے ۔
پاکستان
میں بلوچستان میں خواتین کا اہم مسئلہ مہنگائی ہے ۔
گھر
کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے ہوتے ہیں تعلیم کا بہت بڑا مسئلہ ہے خواتین اپنے بچوں
کو بہتر انداز میں تعلیم نہیں دی جاتی ہے۔
ان
سب مسئلوں کا حل ایک خاتون لیڈر ہی نکال سکتی ہے۔
وہ
سمجھ سکتی ہے وہ محسوس کرسکتی ہے مسئلہ کیا ہے اسکا حل کیا ہے۔
پانی کا مسئلہ،بجلی کا بحران ،دیہات کے علاقوں
میں ۔پڑھی لکھی خواتین کو ملازمت نہیں ملتی ہے
اس
کے علاؤہ دیگر مسائل ہے جو میں سمجھتی ہوں انکا حل میں اچھی طرح سے نکال سکتے ہیں۔
ان
مسائل کا حل تب ہی ہوگا جب آپ سیاست میں آئیےگےاور آگے بڑھے گے۔
پیپلز
پارٹی میں جو میرا شوق میرا جذبہ ہےوہ ہے ذوالفقار علی بھٹو انکے بعد شہید محترمہ
بے نظیربھٹو انکے بعد چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ایک ینگ مائنڈ سیٹ ہے۔
پیپلز
پارٹی تاریخی پارٹی ہے خواتین کو عزت دینے والی پارٹی ہے
۔اور
مجھے شروع سے شوق تھا سیاست کابچپن سے اور میرے خاندان کا بھی تعلق ماضی سے پیپلز
پارٹی سے ہی رہا ہے۔اس طرح پیپلز پارٹی میرا شوق اور دلچسپی کی بڑی وجہ رہی ہے۔
سیاست
میری دلچسپی ہے پسندیدہ سبجیکٹ ہے میں چاہتی ہوں انسانیت کی خدمت کرو اس خطے کے
لوگوں کی زندگی تبدیل کرو۔
ایجوکیشن
میں ہمیشہ بہترین رہی ہو اسکول کالج پھر یونیورسٹی میں نمایاں پوزیشن مقام حاصل
کیا۔
میں کافی عرصے سے پاکستان پیپلز پارٹی سے
وابستہ ہوں اس وقت میں ویمن ونگ یوتھ پریزیڈنٹ رہی تھی۔
اب
میں ویمن ونگ انفارمیشن سیکریٹری کوئٹہ ڈیو ژن ہوں
اور
میرا کام لگن محنت دیکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی نےمیرٹ بیسڈ مجھے ٹکٹ فراہم کیا
ہے۔
پیپلز
پارٹی بلکل ہینڈرڈ پرسنٹ وہ میرٹ بیسڈ جماعت ہے۔
میری
کوئی اپروچ کوئی سفارش نہیں۔میری سی وی اور چیزیں دیکھیں بلاول بھٹو زرداری اور
انکی پوری ہاؤس ٹیم یے۔
میرٹ
بیسڈ میں میرا نام فائل کیا گیا ۔ٹکٹ کے لیے مخصوص نشست بلوچستان اسمبلی کے لیے
انشاء اللہ آگے بھی میں بہت اچھا اور بہتر کام کرنے کی کوشش کروگی۔
پاکستان
کے لیے اپنی پارٹی کےلئےایک نام بنانا چاہتی ہوں کہ تاریخ مجھے یاد رکھےایسے
کارنامے انجام دینا چاہتی ہوں یہ باتیں نہیں یہ حقیقت ہے۔
خاص
طور پر غریبوں کے لیے اور اس کے بعد نوجوانوں کےلیےمیرا مشن ہے انہیں ہائی لیول تک
پہنچائواور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بھی یہی بات ہے۔وہ موڈرن
پاکستان بنانا چاہتے ہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
میں
ان کے ساتھ اس فیلڈ میں کام کرنا چاہتی ہوں ۔ایک موڈرن نوجوانوں کا پاکستان بنے
۔اور آگے بڑھے یہ ہمارا ووٹ بینک یوتھ کے ہاتھ میں ہے ۔پاکستان کو نوجوانوں کی
ضرورت ہے۔ہم احترام کرتے ہیں اپنےسینئر سیاست دانوں کا ۔ہرسیاسی پارٹی میں
اب نوجوانوں کو آگے آنے کی بے حد ضرورت ہے۔
اور
کام ہونا چاہیے اصل اہمیت کام کی ہے۔کام کرینگے تو سب بہتر ہوگا۔
میرے پاس منصوبہ ہے نوجوانوں کےلیے اور خواتین
کے لیےجس میں میں نے بہت کام کیا ہے اور چار سال ریسرچ کے بعدمیں اگر کسی منصب پر
آئی تو انکے سامنے رکھوں گی۔
خاص
طور پر نوجوانوں اور خواتین کےلیے اس میں پاکستان کی معیشت کو بہت فائدہ ہوگا۔
بین
الاقوامی سطح پر اور ہماری خواتین ہےانکے لیے میں پالیسیز بناؤ گی۔بےنظیر انکم
سپورٹ پروگرام کے حوالے سے جن خواتین اور لڑکیوں کی طلاق ہوئی ہے ماں باپ کے
گھر آکر بیٹھ گئ ہے۔
جن لڑکیوں کے ماں باپ نہیں ہے اور وہ لڑکیاں
غیر شادی شدہ ہے۔اور وہ چیزیں افورڈ نہیں کرسک رہی ہیں
خاص
طور پر نوجوان جو لڑکیاں ہیں انکے لیے میں چاہونگی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر
کام ہو جن کو طلاق ہوئی ہے ان کےلیے کچھ کام ہو۔
میں
نے کافی کچھ سوچا ہے اگر مستقبل میں کسی سیٹ پر آئی تو انشاء اللہ انسانیت کی خدمت
کرونگی۔
پیپلز پارٹی کے جو چیئرمین بلاول بھٹوزرداری وہ
نوجوان ہے پورا ووٹ بینک یوتھ کے پاس ہے ۔
اگر
نوجوان پرائم منسٹر آئے پاکستان میں عوام کو نوجوان لیڈر کو منتخب کرنا چاہیے تاکہ
لوگ نیا چہرہ دیکھ سکیں نئی سوچ اور موقعہ دیا جائے
تاکہ
پاکستان پیپلز پارٹی ایک تاریخ قائم کرے اس پارٹی میں لوگوں کی دلچسپی ہو۔کام ہو
تو وہ پھر بہت اچھا ہوگا۔
میں
کسی کی مخالفت میں بات نہیں کرنا چاہوں گی پاکستان پیپلز پارٹی جو وعدے کئے ہیں وہ
پورے بھی ہورہے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ غریبوں کےلیے گھر
بنائے گے۔وہ مشن بھی آگے ہمارا چلے گا۔
آخر
میں یہی کہنا چاہوں گی
never give up
آپ اللہ پاک سے سے اچھی امید رکھیں اچھا سوچے
بے شک دینے والی اللہ پاک کی ذات ہے۔
اللہ
پاک دیتاہے۔میں نے ہمیشہ اچھا سوچا ہے۔میں کبھی ہاری نہیں میں نے ہمت نہیں
ہاری۔میں نے ہمیشہ اپنی منزل پر نظر رکھی ہے مشکلوں گھبرائی نہیں ہوں
میں ہمت کرکے اس مقام تک پہنچی ہوں اس میں میرے
والدین کی رہنمائی سپورٹ طاقت ہمیشہ مجھے تھکنے نہیں دیتی ۔
پر اعتماد رہے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھیں
اور مایوس نہ ہواور خواتین کے لیے ایک مثال بنے تب ہی آپ آگے بڑھے گے اور کامیاب
ہونگے ۔