اسلام آباد میں چائینز آفیشل میڈیا ،شنہوا نیوز ایجنسی کے سینئر کیمرہ مین طارق حمید خالق حقیقی سے جاملے۔
ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب اور برین ٹیومر میں مبتلا تھے ادارے کی جانب سے مکمل سہولیات فراہم کرنے کے باوجود بھی وہ گزشتہ رات اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
انکے قریبی ساتھیوں کے مطابق وہ بہت محنتی اور ایماندار کیمرہ مین اور مخلص انسان تھے انہوں نے شنہوا ایجنسی بطور ڈرائیور جوئن کی تھی
سابق شنہوا ایجنسی ویڈیو سروس کے ہیڈ محمد ذیشان نیازی نے انکی محنت ایمانداری دیکھ کر انہیں کیمرہ ورک خود سکھایا اور ادارے میں بطور کیمرہ مین ملازمت دلوائی ۔
زندہ دل مخلص سینئر کی عزت کرنے والے اور ادارے کوفائدہ پہنچانے والے انسان تھے انکا تعلق صوبہ کےپی کے سے تھا