ایران میں پاکستانیوں کا قتل ہولناک واقعہ ہے،ترجمان دفترخارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہاہےکہ پاکستان ایران میں پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتاہے، واقعےپر ایرانی حکام کےساتھ رابطے میں ہیں ایران میں پاکستانیوں کا قتل ہولناک واقعہ ہے، ایران میں پاکستانیوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، واقعےپر ایرانی حکام کےساتھ رابطے میں ہیں، تحقیقات اور گھناونے جرم میں ملوث افراد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت پرزوردیا زاہدان میں ہمارے قونصلر اسپتال جا رہے ہیں جہاں زخمیوں کاعلا ج کیا جا رہا ہے، قونصلر مقامی حکام سے بھی ملاقات کریں گے، قونصلر جرم کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی فوری ضرورت پر زور دیں گے، اس سنگین معاملے پر پوری طرح آگا ہ اور تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں، سفارت خانہ لاشوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کی پوری کوشش کرے گا، ایسے بزدلانہ حملے پاکستان کودہشتگردی سے لڑنے کے عزم کو نہیں روک سکتے