کراچی کے علاقے نیو کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار  جاں بحق۔

 

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار  جاں بحق۔

ہیڈکانسٹیبل کو گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔

جاں بحق اہلکار  جج کے ساتھ بحیثیت گن من فرائض انجام دے رہا تھا۔ 

پولیس کے مطابق  نیو کراچی سیکٹر فائیو ایم میں  پولیس اہلکار  گھر سے نکل کر جارہا تھا،

کہ مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کردی۔ پولیس اہلکار کو شدید زخمی  حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا،، جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے  ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ جائے وقوعہ سے دو نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی  سینٹرل نجی اسپتال پہنچ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے  جاں بحق  ہیڈ کانسٹیبل سیکیورٹی ون میں تعینات تھا ۔

وہ  ایک جج کے ساتھ بحیثیت گن من فرائض انجام دے رہا تھا۔ جاں بحق اہلکار اس سے قبل خواجہ اجمیر نگری تھانہ اور بلال کالونی تھانے میں بھی تعینات رہا ہے۔

جاں بحق پولیس اہلکار کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا  صبح  سات سے آٹھ  کے درمیان فائرنگ ہوئی۔ بھائی ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلا تھا۔مقتول روز گلشن معمار جج کے گھر  ڈیوٹی دینے جاتا تھا۔ب

ھائی نے کبھی  کسی بھی قسم کی  دھمکی کا  ذکر نہیں کیا۔ وحید  دوہزار نو سے پولیس میں نوکری کررہا تھا۔

وہ  شادی شدہ  تھا  لیکن اس کے  بچے نہیں ہیں۔ ہم چار بھائی ہیں۔ وحید سب سے بڑا تھا۔