کلفٹن بلاک فائیو میں قدیم اورتاریخی ورثہ قراردیےگئےقیمتی درخت کی کٹائی میں محکمہ پولیس کےہی ملازمین ملوث نکلے۔

عمران عمران

کلفٹن بلاک فائیو  میں قدیم اورتاریخی ورثہ قراردیےگئےقیمتی درخت کی کٹائی میں محکمہ پولیس کےہی ملازمین ملوث نکلے۔

 

کراچی کےعلاقےکلفٹن بلاک فائیو  میں قدیم اورتاریخی ورثہ قراردیےگئےقیمتی درخت کی کٹائی میں محکمہ پولیس کےہی ملازمین ملوث نکلے۔

تفتشی پولیس نےدوملزموں کوگرفتارکرلیا ملزموں نےدرخت کی کٹائی مزدورسےکروائی اوردرخت کوسرکاری دفترمیں چھپایا۔

کراچی کلفٹن بلاک فائیوسےگزشتہ ماہ قدیم اورتاریخی ورثہ قراردیےگئےبرگدکےدرخت کی کٹائی میں محکمہ پولیس کےہی ملازمین ملوث نکلے۔

تفتیشی پولیس کےمطابق درخت کی کٹائی کامقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں دوفروی کےروزمحکمہ ثقافت وسیاحت کےاسٹنٹ ڈائریکٹرمشتاق احمدکی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کی خلاف درج کیاگیاتھا۔

تفتیشی پولیس کادعویٰ ہےکہ گرفتارپولیس اہلکارسینٹرل پولیس آفس کےشعبہ اسٹیٹ اینڈمینجمنٹ میں بطورفوکل پرسن تعینات تھےملزموں نےدرخت کی کٹائی میں مزدورکاسہارالیا۔

درخت کی کٹائی کےدوران شہریوں نےمزدورکوروکاتومزدورنےپولیس اہلکاروں سےفون پررابطہ کرایاجس پراہلکاروں نےشہریوں کودرخت کٹائی سرکاری کام ظاہرکرتےہوئےشہریوں کومداخلت سےروکاکاٹاگیاقدیم اورقیمتی درخت کوایک سرکاری دفترمیں چھپایاگیا،جبکہ درخٹ کاٹنےوالےمزدورکی تلاش جاری ہے۔