سندھ سے سینٹ کی دو جنرل نشستوں کے لئے امیدواروں کا چناو کل ہوگا

عمران عمران

  سندھ  سے سینٹ کی دو جنرل نشستوں کے لئے امیدواروں کا چناو کل ہوگا


 سندھ  سے سینٹ کی دو جنرل نشستوں کے لئے امیدواروں کا چناو کل ہوگا۔ پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل  کے  امیدوار مدمقابل ہیں۔
سندھ اسمبلی کو سینیٹ نشستوں کے انتخاب کے لیے پولنگ اسٹیشن بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن حکام نے  اسمبلی کا دورہ کیا۔ جمعرات کی صبح نو  بجے سے شام چار بجے تک پولنگ ہوگی۔ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر  کے فرائض انجام دیں گے۔ پیپلز پارٹی اور سنی اتحاد کونسل کے چار امیدوار میدان میں ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو امیدوار ہیں۔ سنی اتحاد کونسل  کی جانب سے نذیر اللہ اور شازیہ سہیل میدان میں ہیں۔سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ایک سو سولہ،  ایم کیو ایم کے چھتیس   جبکہ   نو آزاد امیدوار  بھی موجود ہیں۔