کراچی کینٹ اسٹیشن پر قائم کیفے بوگی میں آگ بھڑک اٹھی۔
آگ بجھادی گئی۔ کولنگ کا عمل جاری۔
ریلوے
حکام کا کہنا ہے بوگی زیر استعمال نہیں تھی۔
دروازے بند تھے کسی نے کوئی چیز باہر سے پھینکی ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق کینٹ اسٹیشن پر قائم تین بوگیوں پر مشتمل کیفے میں سے ایک میں آگ لگی تھی۔
فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا گیا۔ ڈی سی او ریلوے صبا جبیں نے بتایا
آگ اتنی بڑی نہیں تھی۔
جب آگ لگی اس وقت اندر کوئی نہیں تھا۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں گی۔
ڈی سی او ریلوے کا کہنا تھا کیفے بوگی کافی عرصہ سے بند ،،اور استعمال میں نہیں ہے۔
خدشہ ظاہر کیا کہ جب آگ لگی سارے دروازے بند تھے ۔
کسی نے کوئی چیز باہر سے پھینکی ہو گی۔