اسٹاک مارکیٹ میں تین سو تہتر پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی۔ فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ، اٹھائیس ہزار، دوسو روپے پر مستحکم رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں تین سو تہتر پوائنٹس اضافے سے پینسٹھ ہزار، پانچ سو پچیس پوائنٹس پر ہوا۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ایک پیسے کمی کے بعد دوسو اٹہتر روپے، تیرہ پیسے ہوگئی۔ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ فی تولہ سونا دو لاکھ، اٹھائیس ہزار، دوسو روپے جبکہ دس گرام سونا ایک لاکھ پچانوے ہزار، چھ سو پینتالیس روپے پر مستحکم رہا۔