کراچی میں بینک سے رقم لانے والے ایک اور شہری سے ڈکیتی ، واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔


کراچی میں بینک سے رقم لانے والے   ایک اور شہری سے ڈکیتی ، واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔

کراچی میں بینک سے رقم لانے والے   ایک اور شہری سے ڈکیتی ، واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔فوٹیج میں ملزموں کو چند سیکنڈز میں لوٹ مار کرکے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے

سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی میں پیش آئے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جونہی کار سوار شہری گھر کے قریب پہنچتا ہے تو  دو موٹرسائیکلوں پرسوار تعاقب میں آتے  چار ملزم اسے گھیر لیتے ہیں. ایک ملزم  نے شہری پر اسلحہ تان کر مزاحمت سے روکتا ہے جبکہ   دیگر ملزم  شہری کی   گاڑی اور جیبوں کا صفایا کردیتے ہیں۔۔۔پولیس کے مطابق مبینہ طور پر ملزموں نے بینک سے نکالی گئی دو لاکھ روپے نقدی لوٹی، سی سی ٹی وی فوٹیج تحویل میں لے لی ہے،ملزموں کی تلاش  کی جارہی ہے، فوٹیج میں نمایاں ہے کہ محض چند سکینڈز کے دوران ملزم نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چہرہ کو موصول