وزیراعظم شہباز شریف کا بچوں کے اعزاز میں افطار ڈنر وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں سے ملاقات کی اور تحائف تقسیم کیے بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ یہ بچے بہت ذہین اور قابل ہیں، یہ بچے میزبان اور میں مہمان ہوں ہم اسلام آباد میں بھی دانش اسکول بنانے جا رہے ہیں آپ محنت سے ایک دن عظیم پاکستانی بنیں گے، کوئی بچہ ڈاکٹر تو کوئی انجینئر بننے کا خواشمند ہے، ایسا علم دیں گے کہ دنیا میں آپ قابلیت کا لوہا منوائیں گے، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی جدید اسپتال بنایا جائے گا ، ماں باپ کا سرپر سایہ نہ ہونا بہت بڑی محرومی ہے، رمضان کی برکتیں اور رحمتیں سب مسلمانوں پر نازل ہو رہی ہیں، آپ کی میزبانی کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے،
بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی دانش اسکول بنائیں گے، دانش اسکولوں میں کھانا،وردی،کتابیں مفت فراہم کی جائیں گی، دانش اسکولوں میں بچوں کو بہترین معیاری تعلیم دی جائے گی، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ایک جدید اسپتال بنایا جائے گا،