16تا 22 اپریل میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش متوقع پہاڑی علاقوں میں برف باری

عمران عمران

16تا 22 اپریل میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ  بارش  متوقع پہاڑی علاقوں میں برف باری

16تا 22 اپریل میں ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ  بارش  متوقع
پہاڑی علاقوں میں برف باری، لینڈسلائیڈ اور بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ 
 این ڈی ایم اے  کا  ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر  متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری 
دریائے کابل، سوات اورپنجکوڑہ میں سیلاب کا امکان ہے ، این ڈی ایم اے  کے مطابق 
 دریائے کابل میں سیلابی صورتحال سے یکاگوند، نوشہرہ، چارسدہ اور پبی متاثر ہونے کا خدشہ ہے
دریائے  پنجکوڑہ میں طغیانی سے  دیر، منڈا،شرینگل  اور واری کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ
دریائے سوات میں ممکنہ سیلاب سے چار باغ،بحرین، بابوزئی،مٹا اور دیگر نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں 
بارش سے نشیبی علاقوں میں طغیانی ،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا  خدشہ ،
بارش ، آندھی اور جھکڑ سے  فصلوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تعمیرات کو بھی نقصان کا خدشہ ہے