کراچی میں دہشت گردی کابڑاواقعہ
ناکام،لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشت گردوں نےہائی ایس گاڑی کونشانہ بنایا،حملےکےنتیجےمیں
فائرنگ سے تین افرادزخمی ہوئے،دودہشت گردمارےگئے،
کراچی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام
،لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھات لگائےدہشت گردوں نےہائی ایس گاڑی کونشانہ بنایا،فائرنگ
کےنتیجےمیں تین افرادزخمی ہوئے،جبکہ سیکیورٹی گارڈاورپولیس کی بروقت کارروائی میں
دہشت گردمارےگئے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہیسراورایس ایس پی ملیرکاکہناہےزورداردھماکےکی
آوازسن کرپولیس بروقت موقع پرپہنچی،دہشت گردوں سےمتعدددستی بم اوراسلحہ ملا
واقعےکےبعدسی ٹی ڈی حکام اوربی ڈی ایس
نےبھی جائےوقوعہ سےشواہداکھٹےکیۓ،سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب کاکہناہےحملہ آوورں
کاتعلق علیحدگی پسندتنظیم سےمعلوم ہوتاہے
سیکیورٹی گارڈ کا کہناہے کہ یہ ہمارا
روز کا روٹ ہے زمزمہ سے ہم جیسے ہی لانڈھی مانسہرہ کالونی پہنچے تو زوردار دھماکاہوا
ایمرجنسی انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر نوشین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں زخمی تینن افراد کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں لایاگیا ہے
ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے
واقعے میں زخمی ہونے والے فائر فائٹر
سلمان کے بھائی نے بتایا کہ سلمان گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا کہ دہشت
گرد حملے میں زخمی ہوگیا انھوں نے بتایا کہ سلمان کورنگی کا رہائشی ہے اور فائر بریگیڈ
میں ملازم ہے سلمان کی پوسٹنگ بن قاسم فائر اسٹیشن پر ہے۔
پولیس حکام کا کہناہےکہ دہشت گردوں
کانشانہ بننےوالی گاڑی میں سوارافرادزمزمہ سےروانہ ہوکرکورنگی زون کی جانب جارہی
تھی ،جبکہ دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش کاعمل بھی جاری ہے۔