سندھ یونائٹڈ پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور قومی عوامی پارٹی کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد سچل پبلک لائبریری میں کیا گیا،
جس میں مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات بیدل مسرور، نور دین جمالی، عنایت کھٹیان، پ پ پ شھید بھٹو کے رہنما اعجاز منگی، سندھ نیشنل پارٹی کے رہنما رمضان بليدی، سندھ عوامی ساتھ کے رہنما ریاض کھیمٹیو، عوامی راج تحریک کے سربراہ بیرسٹر خلیل شاھ، جماعت اسلامی کے رہنما حماد اللہ بھٹو، سندھ یونائٹڈ پارٹی کے رہنما ستار ڈاہری، قومی عوامی تحریک کے رہنما فرحان لاڑک، عوامی جمہوری پارٹی کے رہنما محمد جمن تنيو، وقاص گبول، پی ٹی آئی رہنما سمیر بابر، لالا اسد اللہ علوی، اللہ بخش چھٹو، قادر مارفانی اور نوید مارفانی نے شرکت کی،
شرکاء کا کہنا تھا کے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر عوامی مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی، کانفرنس کا مين ايجنڈا سچل گرائونڈ جو کہ سائين جی ایم سید کے نام سے منسوب تھا، نام تبدیل کیا گیا،
فلفور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا نام بحال کیا جائے، صفوران ٹاؤن چیئرمین
عوامی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے ہیں، عوامی مسائل کے حل کے
لیے مشترکہ جدوجہد کا آج سے آغاز کیا گیا ہے، جلد اجلاس بلا کر اپوزیشن کو متحد کر
کے ایک لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔