محکمہ ٹرانسپورٹ، حکومت سندھ نے پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح کر دیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبۂ خواتین کی سربراہ اور رکنِ سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور نے فریئر ہال کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا ربن کاٹ کر افتتاح کر دیا۔
تقریب سے مہمان خاص طور پر
خطاب کرتے ہوئے محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ پنک بس سروس کے نئے روٹس کے آغاز پر
سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور سندھ حکومت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،
کراچی کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کیلئے پیپلز پنک بس سروس پیپلز پارٹی کی سندھ
حکومت کا تازہ تحفہ ہے، آسان سفر کی سہولیات صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول
بھٹو زرداری کا وژن ہے۔
انہوں نے کہا کہ محفوظ اور آرام دہ سفر خواتین کیلئے سندھ حکومت کا تحفہ ہے، خواتین کے لئے سہولیات کی فراہمی اور خواتین کو با اختیار بنانے سے ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
اس موقعے پر سندھ حکومت کی
جانب سےخواتین کیلئے دو مہینے کیلئے پنک بس سروس میں مفت اور بلا معاوضہ سفر کا
اعلان بھی کیا گیا، اپنے خطاب میں محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ
پنک بس سروس کے کرائے یہی رہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے محترمہ فریال تالپور، وزراء ، میئر ، ڈپٹی میئر اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس کے نمبر آر تھری اور آر نائن ہیں،
پنک بس سروس روٹ R-3 پاور ہاؤس چورنگی نارتھ
کراچی سے ناصر جمپ کورنگی تک اور دوسرا روٹ R-9 گلشنِ حدید سے ٹاور تک ہے، دونوں نئے روٹس پر مجموعی
طور پر 10 نئی پنک بسیں چلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنک بس سروس پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بالخصوص محترمہ فریال تالپور کی ہدایات پر شروع ہوئی، پنک بس سروس کی تعریف پوری دنیا میں ہوئی اور عالمی میڈیا نے سندھ حکومت کے اس منصوبے کو سراہا، پنک بس سروس کے بہترین معیار، کمترین کرائے اور محفوظ سفر کو ساری دنیا میں سراہا گیا ہے، سندھ حکومت کا وژن خواتین کو با اختیار بنانا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ
پیپلز پارٹی قیادت ،صدر آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ
فریال تالپور نے عوام کی لئے سستے, معیاری اور محفوظ سفر کو اولین ترجیحات میں
رکھا ہوا ہے، پنک بس سروس کو خواتین ڈرائیورز، کنڈکٹر اور عملے کو بھی تربیت دی
جارہی ہے اور
سندھ حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے۔
تقریب میں محترمہ فریال تالپور نے پنک بس سروس کی 4 خواتین ڈرائیورز کو لائسنس دیئے۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن اور دیگر سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔