حکومت سندھ نے قائد ملت لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان کے علاج کا مکمل خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے


حکومت سندھ نے قائد ملت لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان کے علاج کا مکمل خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے

حکومت سندھ نے قائد ملت لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان کے علاج کا مکمل خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔ اکبر علی خان کی اہلیہ اور لیاقت علی خان کی بہو دُر لیاقت علی نے جولائی میں وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر علاج میں معاونت کی درخواست کی تھی ۔

اکبر لیاقت علی خان کی اہلیہ کے مطابق ستمبردوہزاربیس میں ڈاکٹروں کے مشورے سے شوہر کا ڈائلیسز شروع کیا گیا تھا ۔۔۔ ان کا ہفتے میں تین مرتبہ ڈائلیسز کروایا جاتا ہے ۔۔۔ علاج معالجے پرایک لاکھ پچہتر ہزار روپے کا خرچہ آتا ہے جو دو بیٹیاں برداشت کررہی ہیں ۔۔۔ وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز کڈنی سینٹر میں ڈائلیسز اور آغا خان اسپتال میں اکبر لیاقت علی خان کے مکمل علاج کی منظوری دیتے ہوئے۔ دو لاکھ روپے ماہانہ معاونت کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اہلیہ کے مطابق اعلان کردہ رقم کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔ امید ہے جلد مل بھی جائے گی۔۔۔