کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار چو بیس 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔
500 نمائش کنندگان شریک ہوں گے۔چینی نمائش کنندگان کے لئے علیحدہ پویلین قائم کیا گیا ہے۔
نمائش میں حیدر ٹینک متعارف اور ۔ شاہ پر۔ تھری ڈرون رکھا جائے گا۔ سترہ نئے ممالک نمائش میں شریک ہوں گے۔
کراچی میں خطے کی بڑی بین الاقوامی دفاعی نمائش ایک بار پھر ہونے جارہی ہے۔
ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن، ڈیفنس ایکسپوٹ پروموشن آرگنائزیشن بریگیڈیئر محمد علی عادل نے میڈیا کو بتایا ایکسپو سینٹر میں ہونے والی دفاعی نمائش میں پانچ سو نمائش کنندگان شرکت کررہے ۔ چین اور پاکستان کے خصوصی پویلین بنائے گئے ہیں۔
بریگیڈیئر محمد علی عادل ، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن، ڈیفنس ایکسپوٹ پروموشن آرگنائزیشن کہتے ہیں کہ اس آئیڈیا کے اندر بھی بہت سی کانفرنسز اور ایم او یوز ہوں گے، جس کے نتیجے میں آپ دیکھیں گے پاکستان اہم کامیابیاں حاصل کرے گا،اس دفعہ خصوصی طور پر ایران، یوکرین، ترکیے کے بڑے پویلین ہیں، چین کا وسیع پویلین ہے، ہر ملک کی موجودگی کا اندازہ آپ کو ہوجائے گاکہ اس ملک نے کتنی جگہ پرچیز کی ہے
ڈائریکٹر میڈیا ڈیفنس ایکسپوٹ پروموشن آرگنائزیشن ، کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا انیس نومبر کو وزیراعظم پاکستان نمائش کا افتتاح کریں گے۔ بیرون ملک سے 330 وفود شرکت کررہے ہیں۔ مختلف سیمینارز اور میٹنگز بھی ہوں گی۔