پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹریڈنگ نیا ریکارڈ بننے کے بعد مندی۔ ہینڈریڈ انڈیکس دو ہزار، دو سو ستاسی پوا ئنٹس تک گرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز میں تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ کا ہینڈریڈ انڈیکس چار سو پینسٹھ پوائنٹس اضافے سے نئی تاریخی بلندی ننانوے ہزار، آٹھ سو انیس تک ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ بعد میں مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا۔ ہینڈریڈ انڈیکس دو ہزار، دوسو ستاسی پوائنٹس تک گرگیا۔ انڈیکس ریکارڈ بلندی سے پچانوے ہزار، سات سو بانوے پوائنٹس تک گرگیا۔ انڈیکس میں دو اعشاریہ تین،تین فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔