کراچی، عدنان اطہر
پی ڈی ایم کے سربراہ وجمیعت علما اسلام کے
قائد نے انتخابی اصلاحات کو یکسر مستردکردیا،مولانا
فضل الرحمن کہتے ہیں گھریلو تشدد اور وقف املاک کا بل آئین و قران سنت کے خلاف ہے،
ملک کو سیکولر اسٹیٹ نہیں بننے دینگے، نا
اہل حکمرانوں نے ملک کو تنہا کردیا ہے کے پی میں کورونا کی مد میں تین ارب کی
کرپشن ہوئی ہے
کراچی میں مولانا اویس نورانی کی رہائش گا بیعت
الرضوان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی
انتخابی اصلاحات کو یکسر مسترد کرتے ہیں ہماری ڈیمانڈ منصفانہ انتخابات ہے۔۔
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ملک میں غیر ائینی
و غیر قانونی حکومت ہے اسے ھم نہیں مانتے دوسروں کو چور چور کہنے والے کےپی کے میں
کرونا کی مد میں تین ارب کی کرپشن کا جواب دیں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تنہا کردیا
ہے
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد
اور وقف املاک کے حوالے بلز آئین پاکستان اور قران سنت کے متصادم ہیں علما اکرام کی
کمیٹی ان بلز کا جائزہ لے رہی ہے اس کے بعد اے پی سی بھلائی جائیگی ملک گیر احتجاج
ھو گا ۔۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمن مرحوم ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر گئے اور
انکے صاحب زادے سے تعزیت کی