ہم نے قرضے بھی اتارے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی بڑھایا۔ ڈھائی سال میں کوئی نیا قرضہ نہیں لیا گیا ۔

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

  ہم نے قرضے بھی اتارے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی بڑھایا۔ ڈھائی سال میں کوئی نیا قرضہ نہیں لیا گیا ۔


گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے  ہم نے قرضے بھی اتارے اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی بڑھایا۔ ڈھائی سال میں کوئی نیا قرضہ نہیں لیا گیا ۔ 


کراچی میں پاکستان بینکنگ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے  کہا  دوہزار پندرہ سے دوہزار بائیس کےد وران   ہمارے قرضوں میں سالانہ پانچ  ارب ڈالر کا اضافہ ہورہا تھا۔ مالی سال دوہزار بائیس میں  کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سترہ اعشاریہ پانچ  ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ ڈھائی سال میں کوئی نیا قرضہ نہیں لیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بارہ  ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں ۔ حکومت کے مقامی قرضے پینتالیس  فیصد ہیں،، جو خطے کے ممالک کے مقابلے میں زیادہ نہیں ہیں۔ بینکوں کو ٹیکنالوجی بہتر کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔، فنانشل سروسز اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے موبائل فونز سے فائدہ اٹھایا جائے۔