کراچی میں ہفتے کو ٹریفک حادثہ میں جاں بحق پروفیسر طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کو سپردخاک کردیا گیا ۔
مرحوم پروفیسر طارق صلاح الدین اور ا ن کی اہلیہ کی نماز جنازہ الصفہ مسجد عزیز آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں عزیز و اقارب ، اہل محلہ کی کثیر تعداد کے علاوہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر بھی شریک ہوئے۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا ڈمپر چوبیس گھنٹے شہر کی سڑکوں پر دندناتے پھرتے ہیں۔ مقررہ وقت سے پہلے ان کی سڑکوں پر آمد کو روکا جائے۔ مرحوم پروفیسر طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کو سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ہفتہ کو سپرہائی وے جمالی پل کےقریب تیزرفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کوٹکر سے پروفیسر طارق اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوئے تھے۔