کراچی سندھ بھر میں آج عدالتی احکامات کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج و جامعات 2024 کے داخلہ کے ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد کیاگیا ہے
کراچی ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے مراکز کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں قائم کیے گٸے ہیں آج کے ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ میں سندھ بھر سے 38ہزار 6سو تراسی امیدوارنے شرکت کی ہے۔
شہر کراچی میں ایم ڈی کیٹ کے 12ہزار 800 انچاس امیدوار شریک ہیں۔6ہزار چار سو امیدوار این ای ڈی یونیورسٹی میں امتحان دے رہے ہیں۔6ہزار چار سو انچاس امیدوار کراچی یونیورسٹی میں امتحان دے رہے ہیں۔ امیدواروں کو صبح 8:30 بجے امتحانی مراکز میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ آئی بی اے سکھر کے مطابق پرچہ 200 کثیر انتخابی سوالات پر مشتمل ہے جس کا دورانیہ 3 گھنٹے اور 30 منٹ ہے، این ای ڈی یونیورسٹی میں وزیٹرز گیٹ سے طالبات کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ والدین کے کیلیے این ای ڈی یونیورسٹی کے قریب ہال میں جگہ مختص ہے، جامعہ کراچی میں مسکن گراؤنڈ میں امتحانی مرکز بنایا گیا ہے مسکن گیٹ، میٹرو ویل گیٹ سے طلبہ و طالبات کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے مسکن گیٹ اور میٹرو ویل گیٹ سے گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں شیخ زید گیٹ سے طلبہ و طالبات سمیت گاڑیوں کو بھی داخلے کی اجازت دی گئی ہے والدین امتحانی مرکز کے قریب شادی ہال اور جامعہ کراچی کے شعبہ قانون کے قریب بیٹھ سکتے ہیں