کراچی میں محکمہ کھیل سندھ کے تحت مائی کولاچی روڈ سے فیریئر ہال تک گدھاگاڑی ریس ہوئی۔ سرتاج نامی گدھے کے مالک نے کامیابی سمیٹی۔
کراچی میں محکمہ کھیل سندھ کے تحت مائی کلاچی روڈ سے فیریئر ہال تک گدھاگاڑی ریس ہوئی، جس میں چالیس سے زائد گدھا گاڑیوں کےمالکان نےحصہ لیا۔
بھرپور اور سنسی خیز مقابلے کے بعد سرتاج نامی گدھے کے مالک نے کامیابی سمیٹی۔ فاتح گدھا گاڑی کے مالک کو ایک لاکھ روپے، میڈل اور ٹرافی دی گئی۔
سیکریٹری کھیل نے بتایا گدھا گاڑی ریس کے مالکان کی رجسٹریشن کافیصلہ کیا ہے، جس کے بعد گدھا گاڑی ریس میں دلچسپی رکھنے والوں کی مالی اور انتظامی مددکی جائے گی۔
دوسری پوزیشن پر آنے والی گدھا گاڑی کے مالک کو پچھتر ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے مالک کو پچاس ہزار روپے انعام دیا گیا۔