کراچی ، عدنان اطہر
کراچی میں محکمہ
انسداد تجاوزات کی جانب سے گجرنالے پر قائم تجاوزات کو ختم کرنے کیلیے آپریشن
جاری ہے
۔بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات
کے سینئر ڈایریکٹر بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت
میں گجر نالے پر 6 مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے اورنگی نالے پر 4 مقامات پر تجاوزات کے خلاف
آپریشن کیا جارہا ہے اس موقع پر بشیر صدیقی کا کہنا تھا کے سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے برساتی
نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے
آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس رینجرز
لیڈی سرچر سٹی وارڈن اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے تمام اضلاع
میں تجاوزات کے خلاف دن اور رات آپریشن جاری ہے
متوقع بارشوں کے پیش نظر نالوں پر بھاری مشینری اور افرادی قوت میں اضافہ
کردیا گیا ہے بشیر صدیقی نے دعوی کیا کے
کراچی کے سب سے بڑے نالوں پر اب تک ستانوے فیصد تجاوزات کا خاتمہ کیا جاچکا ہے