اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں چھ سو اٹھاون پوائنٹس کی کمی

نزاہت خان نزاہت خان

  اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں چھ سو اٹھاون پوائنٹس کی کمی


 اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں چھ سو اٹھاون پوائنٹس کی کمی۔ فی تولہ سونا  چودہ سو روپے مہنگا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت  نو پیسے بڑھ گئی۔


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی رہی۔ دن کا اختتام ہینڈریڈ انڈیکس میں چھ سو اٹھاون پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ، تیرہ ہزار، آٹھ سو چھتیس پوائنٹس پر ہوا۔ فی تولہ  سونا چودہ سو روپے مہنگا ہوکر  دو لاکھ، بیاسی ہزار، دوسو روپے  کا ہوگیا۔ دس گرام  سونے کی قیمت  بارہ  سو روپے بڑھ کر  دو لاکھ، اکتالیس ہزار، نو سو اکتالیس روپے ہوگئی ۔ انٹربینک میں ڈالر   نو پیسے اضافے سے  دوسو اٹہتر روپے، چھیاسی پیسے کا ہوگیا۔