وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سرکاری اسکولز میں طلباء کے تناسب (ایس ٹی آر) کے تحت اساتذہ کی تعیناتی کا عمل شروع

عرفان علی عرفان علی

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سرکاری اسکولز میں طلباء کے تناسب (ایس ٹی آر) کے تحت اساتذہ کی تعیناتی کا عمل شروع

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سرکاری اسکولز میں طلباء کے تناسب (ایس ٹی آر) کے تحت اساتذہ کی تعیناتی کا عمل شروع


محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے “اسٹوڈنٹ-ٹیچر ریشو” اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوۓ پہلے مرحلے میں 4588 اساتذہ کی تعیناتی کے آرڈرز جاری دیے۔


کراچی (17 جنوری 2025) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سرکاری اسکولز میں طلباء کے تناسب (ایس ٹی آر) کے تحت اساتذہ کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی دستیابی کو ہر ممکن سطح پر یقینی بنائیں گے اب کوئی بھی اسکولز استاد نہ ہونے کی وجہ سے بند نہیں رہے گا۔ اس ضمن میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے پہلے مرحلے میں “اسٹوڈنٹ-ٹیچر ریشو” اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوۓ جمع کے روز 4588 اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے ہیں، اساتذہ کی تعیناتی ضروت اور سہولت کے مطابق ان کے اپنے ہی تعلقہ سطح پر کی گئیں ہیں، اس تعیناتی کا مقصد طلبہ و طالبات کی ضرورت کے مطابق اسکولز میں اساتذہ کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ اسی ٹی آر پر عمل درآمد کی وجہ سے 320 ایسے اسکول کو استاد مل گئے ہیں جہاں کے استاد رٹائر یا انتقال کی وجہ سے کوئی استاد تعینات نہیں ہوسکا تھا، محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے ایک استاد کی مدد سے چلنے والے 989 اسکولز کو مزید استاد مہیا کردیے ہیں اور اب وہاں اساتذہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ طلباء کے تناسب سے اساتذہ کی تعیناتی کے اس اقدام کی مدد سے 1205 اسکولز کو مزید فعال بنانے میں مدد ملے گی۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اسکولز میں اساتذہ کی دستیابی یقینی بنا رہی ہے، سندھ کے تمام وائبل اسکولز فعال ہو چکے ہیں، استاد ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں، اب کوئی ابھی اسکول استاد کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند نہیں رہے گا جبکہ ایس ٹی آر کے عمل کو مرحلہ وار جاری رکھا جاۓ گا، جبکہ ڈیٹا بیس کی بنیاد پر کسی بھی اسکول میں استاد کے رٹائرمینٹ یا انتقال کی صورت میں اسکول کو ایس ٹی آر کے تحت فوری استاد بھی مہیا کردیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر سردار علی شاہ نے سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے اسکولز کی اونرشپ لیں جبکہ اساتذہ کی حاضری کے حوالے سے نگرانی نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔