وزیراعلی سندھ نے تاجر و صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کےلئے وزرا کی سربراہی میں کمیٹیاں بنادیں

عرفان علی عرفان علی

 وزیراعلی سندھ  نے  تاجر و صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کےلئے  وزرا کی سربراہی میں کمیٹیاں بنادیں


وزیراعلی سندھ  نے  تاجر و صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کےلئے  وزرا کی سربراہی میں کمیٹیاں بنادیں۔ کہتے ہیں  سندھ حکومت    سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو  قائم کر رہی ہے۔


وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کاروباری سہولت  کے لئے قائم  رابطہ کمیٹی  کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی نے کہا  آج  تعارفی اجلاس  میں  آپ  کے مسائل سنے اور تجاویز  لی جائیں گی۔


کمشنر آفس میں  پانی، نکاسی اور تجاوزات کےمسائل کے  حل کی خاطر ڈیسک قائم کیا ہے۔بجلی  اور گیس کے لیے سب کی لڑائی لڑ رہا ہوں۔


صنعتی علاقوں کے لیے خصوصی انتظامات  کے لئے کے الیکٹرک سے بات کروں گا۔  وزیراعلی نے کہا چیف سیکریٹری سندھ  مقامی لیویز کے مسائل کا حل نکالیں۔امن و امان کے لیے وزیر داخلہ ، انفرااسٹرکچر  کمیٹی     کے لئے وزیر بلدیات اور وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ  اینڈ ٹریفک کمیٹیز کے قیام کا بھی فیصلہ ہوا۔وزیربلدیاتی کی سربراہی میں  ہائوسنگ  کے لیے خصوصی کمیٹی  اور میڈیا کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔


وزیراعلی سندھ نے کہا  زیادہ پیچیدہ اور سنجیدہ مسائل  وہ خود حل کریں گے۔میڈیا کمیٹی کراچی کے مثبت تاثر کو اجاگر کرے گی،، جس  سے شہر میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔