وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبہ میں سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

 وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے صوبہ میں  سات روزہ  قومی انسداد پولیو مہم  کا افتتاح کردیا۔


وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے صوبہ میں  سات روزہ  قومی انسداد پولیو مہم  کا افتتاح کردیا۔پولیو ٹیموں کو دھمکانے یا ان کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔


وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وال آف ہیروز پر دستخط بھی کئے۔ ان کا کہنا تھا  بیاسی  ہزار  پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین دیں گے۔ پانچ سال سے کم عمر  ایک کروڑ ، چھ لاکھ بچوں کو  پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو ورکرز کی حفاظت کے  لئے اکیس ہزار سے زائد سیکیورٹی  اہلکار تعینات کیے ہیں۔ وزیراعلی نے  کہا  سال دوہزار چوبیس  کےد وران ملک میں تہتر   پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ان میں سے  بائیس  کیس سندھ سے  تھے۔ ماحولیاتی نمونوں میں سندھ کے کئی علاقوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔  سندھ اور پاکستان کو پولیو فری بنانے میں ہر ایک فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا