آکاش انصاری کی شاعری کے کئی رنگ ہیں

عرفان علی عرفان علی

 آکاش انصاری کی شاعری کے کئی رنگ ہیں

پی ٹی وی کوئٹہ مرکز کے سینئر  پروڈیوسر سندھی اور اردو  زبان کےمعروف شاعر اطہر منگی  نے نامور شاعر آکاش انصاری کی ناگہانی  موت پر کہا ہےکہ سندھی ادب آج سوگوار ہے!


آکاش انصاری کی شاعری کے کئی رنگ ہیں لیکن موجودہ دور میں سندھی مزاحمتی شاعری اس کی بہترین مثال ہے!

ان کا بے وقت المناک انتقال سندھی ادب اور ان کے خاندان کے لیے ایک سانحہ سے کم نہیں، جس کا خسارہ پُر ہونا مشکل ہے۔

سندھی شاعری میں نہ صرف وہ اپنا ایک منفرد لہجہ رکھتے ہیں بلکہ انکی شاعری میں سندھ  سے محبت کی خوشبو پڑھنے والے پر سحر طاری کردیتی ہے۔