متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے مہاجر قومی قومی مومنٹ کے چیئرمیں آفاق احمد کو فوری رہا کرنے کا مطلبہ کردیا ، ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کو کھلی چھوٹ دے کر بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے ۔۔
(نہ آئین کی حکمرانی نظر آتی ہے نہ قانون کی حکمرانی نظر آتی ہے)
ایم کیو ایمن کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک جانب شہر میں روز ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے حادثات ہو رہے ہیں آفاق احمد کی گرفتاری کے بعد لوگوں میں غم وغصہ ہے اور شہر میں انیس سو پچیاسی جیسی بے چینی پائی جاتی ہے
(احساس بیگانگی احساس عدم تحفظ جس کیفیت سے کراچی کی بہنیں مائیں بیٹیاں بھائی اور بزرگ گزر رہے ہیں)
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے اراکین قومی اسمبلی کی مدد سے حاصل ہونے والے ترقیاتی فنڈز کے صحیح استعمال کے لئے میئر کراچی مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی سے بات کی ہے لیکن ان کی جانب سے تاحال جواب موصول نہیں ہوا
(سعید غنی سے پھر اور مرتضی وہاب سے کہتا ہوں کہ کم از کم کہیں سے شروعات کرو کہیں سے یہ بتاؤ کہ صرف ہم اپنی انا اور ضد کی سیاست نہیں کر رہے ہم مخالفت برائے مخالفت الزام جواب الزام کی سیاست نہیں کر رہے بلکہ عوام کے لیے بھی سوچ رہے ہیں)
سمجھ سے بالاتر ہے کہ ڈمپر اور ٹرک والوں کو روکا کیوں نہیں جا رہا ہے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کا سربراہ ایک سیاسی جماعت کا کارکن ہے ، صوبائی حکومت اسے روکنے کے بجائے عوام کو روکنے کی کوشش کررہے