لانس ڈوم نے کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کےطورپرذمہ داریاں سنبھال لیں

عمران عمران

 لانس ڈوم نے کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کےطورپرذمہ داریاں سنبھال لیں


لانس ڈوم نے کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کےطورپرذمہ داریاں سنبھال لیں ۔۔۔وہ بطور ڈائریکٹرآف ٹریڈ ان پاکستان اور ڈپٹی ٹریڈ کمشنر برائے پاکستان اورمشرق وسطیٰ خدمات انجام دینگے۔۔۔

لانس ڈوم نے کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر، پاکستان میں تجارت کے ڈائریکٹر اور مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے لیے ڈپٹی ٹریڈ کمشنر کے طور پرذمہ داریاں سنبھال لیں۔۔۔اعلامیہ کےمطابق لانس  ڈوم نے دودہائیوں سےزائد فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں خدمات انجام دیں۔۔۔وہ لندن میں سرمایہ کاری بینک اور یورپی مرکزی بینک سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں ۔۔۔ لانس ڈوم  برسلزاور برلن میں یو کے کے یورپی یونین کے مشن میں  بھی تعینات  رہ چکے ہیں ۔۔۔ برطانیہ میں، لانس افغانستان اور پاکستان ڈائریکٹوریٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر بھی خدمات انجام دےچکےہیں ۔۔۔