کراچی کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملنے کا واقعہ چہرہ ڈیجیٹل
نے ساجد اور ثنا کا نکاح نامہ حاصل کرلیا
مرنے والوں کی شناخت ساجد مسیح اور ثنا آصف کے نام سے کی گئی تھی
ساجد مسیح اور ثنا آصف کا آبائی تعلق گوجرانوالہ سے تھا
دونوں گوجرانوالہ سے کراچی پہنچ گئے تھے اور مختلف علاقوں میں رہائش اختیار کی
ساجد مسیح نے 20 جولائی کو مذہب اسلام قبول کرلیا تھا
دونوں نے 20 جولائی کو کورٹ میرج کرلی تھی نکاح نامے کے مطابق ساجد کی عمر 28 اور ثنا کی عمر 25 برس ہے
دونوں کو چائنہ پورٹ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا دو پستولوں کے خول ملنے سے شبہ ہے کہ قاتلوں کی تعداد بھی کم از کم 2 تھی