سندھ کابینہ میں دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے لئے متوفی کوٹہ کی منظوری۔ سندھ ریونیو بورڈ ایکٹ میں ترامیم اور نیب سے ریکور رقم حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعلی نے ہدایت کی کہ
وزرا اپنے محکموں کے ترقیاتی کاموں
کو بروقت مکمل کرائیں۔کابینہ نے پبلک فنانشل
مینجمنٹ ریفارم اسٹریٹجی کی منظوری دی۔ اس
میں شفافیت، پبلک پرائیوٹ منصوبوں پر عمل درآمد اور نگرانی وغیرہ شامل ہیں۔اجلاس میں متوفی کوٹہ
کی بھی منظوری دی گئی۔دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کا بچہ اٹھارہ سال کی عمر میں کوٹہ سسٹم کے تحت درخواست جمع کراسکے گا۔غیر
شادی شدہ ملازمین کے بہن یا بھائی متوفی
کوٹہ کے مستحق ہوں گے۔ ایک کمیٹی سرکاری ملازمین کی مالی مدد کے لئے جامع پیکج تجویز کرے گی۔محکمہ زراعت سندھ نے اپنا
سیڈ ایکٹ بنانے کی تجویز دی،، جس پر کمیٹی قائم کردی گئی۔کابینہ نے سندھ
ریونیو بورڈ ایکٹ میں کچھ ترامیم
کی منظوری دی۔ سروسز آف رینٹنگ
آف مشینری ، ساز و سامان اور آلات پر ایس ایس ٹی پانچ سے بڑھا کر تیرہ فیصد
کردی گئی۔ سندھ کابینہ نےبھینس کالونی میں سلاٹر ہاوس کے لئے،، کے ایم سی کو دی گئی انتیس
ایکڑ زمین واپس لینے کی منظوری بھی دی۔ کابینہ اجلاس میں سندھ انٹی گریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس
قائم کرنے کا فیصلہ ہوا۔ سندھ ٹیلی
ہیلتھ اینڈ ٹیلی میڈیسن بل 2011 کی بھی منظوری دی گئی۔کابینہ نے نیب سے ریکور کی گئی رقم مین سے ڈیڑھ ارب
واپس لینے کی منظوری بھی دی ۔