کراچی نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ۔ تیز رفتار ٹریلرکی کار، بائیک اور رکشے کو ٹکر۔کارپل سے نیچےجاگری۔ کار سوار باپ اور بیٹا جاں بحق۔ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خوفناک حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے وہاں پہنچ کر ٹریلر تحویل میں لے لیا۔ کار میں سوار جاں بحق افراد کی شناخت محمد اشرف ولد عبد اللہ اور بیٹےنوید اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد ڈیفنس میں رہائش گاہ سے سائٹ ایریا میں واقع اپنی پلاسٹک دانہ کی فیکٹری جا رہے تھے۔ جاں بحق باپ اور بیٹے کی میتیں سول اسپتال سے ڈیفنس میں رہائش گاہ روانہ کردی گئیں۔رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو بتیس ہوگئی۔ ایک ہزار، آٹھ سو، ستر افراد زخمی بھی ہوئے۔