کوئٹہ بلوچستان یونین اف جرنلسٹس کی جی این این نیوز کوئٹہ بیورو کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت

سدرہ عارف سدرہ عارف

 کوئٹہ بلوچستان یونین اف جرنلسٹس  کی جی این این نیوز کوئٹہ بیورو کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت


کوئٹہ 

بلوچستان یونین اف جرنلسٹس نے جی این این نیوز کوئٹہ بیورو کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بیورو سے فارغ کیے گئے عملے کے تمام 19 ارکان کو فی الفور واپس بحال کیا جائے ۔

 صدربی یوجے خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے جی این این نیوزانتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ بیورو کی بندش کے فیصلے کو انتہائی غیر منصفانہ اور ورکرز کے معاشی استحصال سے تعبیرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی  وجہ کے کوئٹہ بیورو سے عملےکی جبری برطرفی قواعدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔

 انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے ماہانہ اشتہارات وصول کرنے والے ٹی وی مالکان اپنے ورکرز کو ان کے بنیادی حقوق سے ائے روز محروم کرتے جا رہے ہیں مگر متعلقہ حکومتی ادارے اس صورتحال کا نوٹس لینے کے بجائےبے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ 


بی یوجے رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چئیرمین پیمرا اور دیگر متعلقہ حکام جی این این نیوز اور دیگر ٹی وی چیلنجزسے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں کا سختی سے نوٹس لیتے جائے برطرف ورکرز کی بحالی کے لیےاقدامات  کریں ۔