سندھ حکومت نے دس مارچ سے بی آر ٹی گرین لائن اور،، اورنج لائن کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان

عرفان علی عرفان علی

 سندھ حکومت  نے دس مارچ سے  بی آر ٹی گرین لائن اور،، اورنج لائن کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان


سندھ حکومت  نے دس مارچ سے  بی آر ٹی گرین لائن اور،، اورنج لائن کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کردیا۔

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ  کے اجلاس میں  گرین لائن بی آر ٹی  کا کنٹرول سنبھالنے کی منظوری  دی گئی۔بورڈ اجلاس  میں ماہرین نے بس سروس  کے انتظام کو بہتر بنانے کی تجاویز پیش کیں۔گرین لائن اور،، اورنج لائن بی آر ٹی کے معاہدے سے متعلق دستاویزات کی   قانونی توثیق کے لیے محکمہ قانون کو بھیجنے پر بھی  تبادلہ خیال ہوا۔ سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ  کے اجلاس میں  گرین لائن  اور اورنج لائن بی آر ٹی کے کنٹریکٹ تین ماہ تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔