کراچی میں وزیراعلی ہاوس میں ہوا بڑا مقابلہ۔ قومی انڈر ایٹین چیمپئن مہک مقبول نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو برادیا۔
سرکاری اسکول کی طالبہ چیس چیمپئن مہک مقبول نے پندرہ چالوں میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ہرا یا۔ وزیراعلی سندھ نے نوجوان کھلاڑی کو مبارکباد دی۔ کہا مہک مقبول نے بہتر تعلیم کے ساتھ کھیل میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ، منسٹر اسپورٹس محمد بخش مہر اور ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے بھی اس موقع پر موجود ہے۔