سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے ملیر میں کارروائی میں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ۔ ملزم بلوچستان کا رہائشی ہے ۔ ملزم نے 2016میں بی آر اے کے کمانڈر کے گروپ میں شمولیت اختیار کی ۔ ملزم نے 2016میں مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی ۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں کی اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا