کراچی :
وزیر بحالیات، چیئرپرسن سندھ ایمرجنسی کونسل، مخدوم محبوب الزمان کی صدارت میں سندھ ایمرجنسی کونسل کا دوسرا اجلاس.
ڈی جی ریسکیو 1122 سندھ ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ نے صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان اور دیگر کونسل کے ممبران کو میٹنگ کے ایجنڈے پر بریفنگ دی۔
جبکہ چیئرپرسن سندھ ایمرجنسی کونسل، مخدوم محبوب الزمان نے ریسکیو اسٹاف کی جلد میڈیکل اور لائف انشورنس ترتیب دینے کی ہدایت جاری کی۔
سندھ ایمرجنسی کونسل کی منظوری کے بعد ریسکیو سروس کے لئے 500 سے زائد اسٹاف کے ملازمت کا معاہدوں کی توسیع کی گئی
سندھ ایمرجنسی کونسل میں ریسکیو 1122کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ریسکیو کے جدید آلات کی خریداری کی منظوری دی، جس میں شامل آی ٹی کا ساز و سامان، ایمرجنسی میں رسپانس کرنے کے لیے اسپیشل گاڑیاں اور واٹر ریسکیو کا ساز و سامان جو کسی بھی طوفانی صورتحال اور پانی میں ڈوبنے کے واقعات میں کام آئے گا۔
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، اقبال میمن، سیکریٹری بحالیات ڈاکٹر وسیم شمشاد ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سید سلمان شاہ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ، سی ئی او طارق لاکہیر ، عامر حسین ڈپٹی سیکرٹری خزانہ، عبدالفتح ہلیو ایڈیشنل، ڈاکٹر صابر میمن ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹراما سینٹر، مشتاق چھاپڑہ ، بخش علی مہر اسپیشل سیکرٹری بلدیات، مقصود میمن ڈی آی جی سکیورٹی نے شرکت کی