کراچی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیدار کو قتل کردیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی  کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیدار   کو قتل کردیا


کراچی  کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پیپلز پارٹی کے علاقائی عہدیدار   کو قتل کردیا ۔۔۔مقتول گھر کے باہر بیٹھا کہ   موٹڑسائیکل پر آنے والے دو افراد نے نشانہ بنایا،وزیر داخلہ سندھ نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ،پولیس نے بھی مختلف زاوئیوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا،

ڈالمیا شانتی نگر میں نامعلوم  افراد نے فائرنگ کرکے فائق خان نامی شخص کوقتل کردیا۔۔۔مقتول کو  سر اور سینے میں تین گولیاں ماری گئیں  جس سے موقع پر ہی موت واقع ہوگئی

مقتول فائق خان کا تعلق   پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا ،وہ یوسی کونسلر ہونے کے ساتھ مقامی وارڈ کا صدر بھی تھا ، واقعے کی اطلاع  ملتے ہی سیاسی جماعت کے رہنما و کارکنان بڑی تعداد میں جناح اسپتال پہنچ گئے 

 

پولیس نے بھی پہنچ کر قتل کے مقام سے شواہد کھٹے کرلئے ،ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق   علاقے میں دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی  چلی آرہی ہے ،واقعہ ممکنہ طور پر اس ہی سلسلے کی کڑی ہے 


جناح اسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ورثاء کے سپرد کردی گئی ۔۔۔وزیر داخلہ سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔