کراچی میں شاہراہ بھٹو کے دوسرے مرحلے میں قائد آباد انٹر چینج کی تکمیل ایک ماہ کی تاخیر کا شکار ۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کہتے ہیں کہ شاہراہ بھٹو کو دسمبر کے آخر تک موٹر وے ایم نائن سے منسلک کردیا جائے گا۔
کراچی میں شاہراہ بھٹو قائد آباد انٹر چینج پر کام جاری ہے۔ ریلوے لائن پر بننے والے فلائی اوور کو نیشنل ہائی کے ساتھ قائد آباد کے مقام پر منسلک کیا جا رہا ہے۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے کام کا معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا انٹر چینج اپریل کے آخر تک مکمل ہو گا۔ دسمبر کے آخر تک شاہراہ بھٹو کو ایم نائن سے منسلک کیا جائے گا۔
دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ کینال نہیں بنیں گی۔ جس منصوبہ پر اتفاق رائے نہ ہو، وہ نا بنایا جائے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ شاہراہ بھٹو کراچی کا گیم چینجر منصوبہ ہے ،،جس کے مکمل ہونے سے وقت بھی بچے گا اور ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔