سو روپے کلو تک میں فروخت ہونے والی پھولوں کی پتیاں چار سو سے پانچ سو روپے کلو تک میں فروخت ہورہی ہیں

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

سو روپے کلو تک میں فروخت ہونے والی پھولوں کی پتیاں چار سو سے پانچ سو روپے کلو تک میں فروخت ہورہی ہیں


ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری کے لیے پھولوں اور دیگر اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں ،، سو روپے کلو تک میں فروخت ہونے والی پھولوں کی پتیاں چار سو سے پانچ سو روپے کلو تک میں فروخت ہورہی ہیں۔ ثابت پھولوں کی قیمت 6 سو روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رحمتوں ، برکتوں اور مغفرت والی بڑی رات عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔  شہری شب برات کے موقع پر صبح سے ہی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے رہے ہیں۔ پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کررہے ہیں۔ 
کراچی کی سب سے بڑی پھول منڈی تین ہٹی کے مقام پر معمول سے زیادہ رش ہے۔ قیمتیں بھی معمول سے زیادہ ہیں۔ سو سے دو ڈیڑھ دو روپے کلو فروخت ہونے والی گلاب کی پتیاں 300 سے چار سو روپے کلو جبکہ تازہ گلاب 600 روپے تک میں فروخت ہورہے ہیں۔
اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے لیے  خریداری کے لیے آنے والے قیمتوں سے پریشان ہیں۔ قبرستانوں کے باہر قیمتیں اور بھی زیادہ ہیں
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مال کی ڈیمانڈ ہے۔  اسی لیے مہنگا مل رہا ہے ،
مارکیٹ میں گلاب کے پھولوں کے علاوہ دیگر اقسام کے پھول بھی موجود ہیں ،، تلسی کا پودا اور عرق گلاب بھی زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔