قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ،جسٹس جنید غفار کا کہنا ہےکہ میڈیا بھی اہم ملکی ستونوں میں سےایک ہے۔ صحافی بریکنگ نیوز ضرور دیں مگر خبر کی تصدیق ضرور کریں۔
سندھ ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس جنید غفار نے عدالت میں میڈیا روم کا افتتاح کردیا۔
میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےجسٹس جنید غفارنےکہا کہ صحافی بریکنگ نیوز ضرور دیں مگر خبر کی تصدیق ضرور کریں۔ حتیٰ الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ آرڈر کرنے کے بعد رپورٹنگ کریں۔
قائم مقام چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہےکہ آج صحافیوں کوسندھ ہائی کورٹ میں نیا روم دیا جارہا ہے۔ ہائی کورٹ ایڈمن بلاک میں پانچویں منزل پرصحافیوں کیلئے روم قائم کیا گیا ہے۔یہاں فراہم سہولیات سے صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے میں مدد ملےگی۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کےجج صاحبان نے شرکت کی۔ جج صاحبان کواجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔۔