آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھوکا کہنا ہےکہ میررضا قتل کیس میں جوبھی ملوث ہوا، اس کےخلاف ایکشن لیں گے۔غلطیاں ہرانسان سےہوتی ہیں

عرفان علی عرفان علی

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھوکا کہنا ہےکہ میررضا   قتل  کیس میں جوبھی ملوث ہوا، اس کےخلاف ایکشن لیں گے۔غلطیاں ہرانسان سےہوتی ہیں

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھوکا کہنا ہےکہ میررضا   قتل  کیس میں جوبھی ملوث ہوا، اس کےخلاف ایکشن لیں گے۔غلطیاں ہرانسان سےہوتی ہیں۔ غیرذمہ داری پرپولیس اہلکاروں سمیت افسران کےخلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ 

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو  نے سندھ بارکونسل اورسندھ ہائی کورٹ بارکا دورہ کیا۔وکلاءسےخطاب میں  کہا  میررضا   قتل  کیس کےمعاملےپرنئی تحقیقاتی ٹیم انکوائری کررہی ہے۔غلطیاں انسان سےہوتی ہیں،جوبھی اس معاملہ میں ملوث ہوا،، اس کےخلاف سخت ایکشن ہوگا۔۔


جاویدعالم اوڈھو، آئی جی سندھ۔۔۔سسٹم مضبوط ہوگا اورسسٹم جب مضبوط ہوگا تو جو اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں کہ تھانے کا گھیراؤ یہ وہ پھر اس طرح کی چیزیں ختم ہو جائیں گی ہم اپس میں بیٹھ کے دیکھیں گے کہ میرٹ کیا ہے اور اس کے مطابق ہم فیصلے کر لیں گے قانون کے مطابق


آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو     ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آباد کے دفتر بھی پہنچے۔ آئی جی سندھ نے   میر رضا  قتل کیس کی تفتیش میں  پولیس پر کسی بھی طرح کا دباؤ نہ ہونے کا دعویٰ کیا۔، کہا نئی تحقیقاتی ٹیم کو ہر چیز کو  نئے زاوئیے سے دیکھنے اور حقائق سامنے لانے کا ٹاسک دیا ہے۔۔


جاوید اوڈھو ،آئی جی سندھ۔۔۔عامر فاروقی صاحب کام کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اس کے بھی بالکل پازیٹو رزلٹس آ جائیں گے۔ یہ کیوں ہوا، سدباب کیا ہے، اور کون اس میں انوالو ہے، نہیں ہے، کیا ہے—یہ چیز ہمارا فرض ہے۔ ان شاء اللہ، جب تک ہم اس کا پتہ نہیں لگا لیں گے، اس وقت تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے


چئیر مین آباد اور ممبران کی جانب سے آئی جی سندھ کو  بھتہ خوری کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے متعلق آگاہی دی گئی جس پر سربراہ سندھ پولیس نے  جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔۔