کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک
شخص جاں بحق ہوگیا۔ عیسی نگری کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا پولیس نے
مختلف کارروائیوں میں گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اورنگی ٹاون سیکٹرساڑےگیارہ میں
گزشتہ روزفائرنگ سےچارافرادکےزخمی ہونےکےواقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چہرہ نےحاصل
کرلی۔
پاک کالونی پرانا گولیمار کے قریب نامعلوم مسلح
افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں الطاف نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے
مطابق مقتول کا کریمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور سات مقدمات میں مطلوب تھا۔۔گرفتار
ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بن قاسم ٹاؤن کی حدود میں ندی سے لاش برآمد کرلی ۔
پولیس کے مطابق دین محمد نامی شخص بلوچستان کا رہنے والاتھا۔۔ پی آئی بی کالونی
پولیس سے مقابلے کے دوران مبینہ ڈاکو مارا گیا جسکے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا پولیس
کے مطابق ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔۔
پولیس نے اسٹریٹ کرائم ، موٹر سائیکل لفٹنگ ،منشیات
کی سپلائی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 11ملزمان کوگرفتار کرلیا۔کھارادر پولیس نے بینک
سے رقم نکلوانے والے تاجروں سے لوٹ مار میں ملوث ڈکیت کوگرفتار کرلیا۔۔
اورنگی ٹاون سیکٹرساڑےگیارہ میں گزشتہ شب فائرنگ کی
سی سی ٹی وی فوٹیجز چہرہ نے حاصل
کرلی ۔ فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہےاسلحہ لہراکر واردات کرنےوالے لٹیروں نے
اندھادھند گولیاں چلائیں۔ملزموں نےگلی میں بیٹھےنوجوانوں سےموبائل فون اورنقدی چھینی۔متاثرہ
شہریوں نےڈاکووں کوپکڑنا چاہاتوملزموں نےفائرنگ کردی۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی
ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک تین کی خطرے سے باہر ہے