کراچی کے ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ شروع کردیا گیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کے ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ شروع کردیا گیا


کراچی کے ضلع جنوبی میں کچن کے کچرے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ شروع کردیا گیا ، مئیرکراچی  مرتضی وہاب نے بائیو گیس پلانٹ کے پائلٹ پروجیکٹ کا معائنہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں مرحلہ وار ایسے پلانٹ لگا کر کچرے کو قابل استعمال بنانے کے منصوبے شروع کئے جائیں گے 


ضلع جنوبی کے ایم سی ورک شاپ میں کچن کے کچرے اور جانور کے فضلے سے بائیوگیس اورکھادبنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے ، ضلع جنوبی میں کچرا جمع کرنے والی کمپنی آیسس انٹرنیشنل کے مطابق کے ایم سی ورک شاپ میں لگائے گئے بائیوڈوم میں روزانہ 10 کلو گرام خوراک کا فضلہ بشمول سبزیوں کے چھلکے، پھلوں کے چھلکے اور کھانے کا فضلہ ڈالا جاتا ہے جبکہ نچلی سطح پر جانورکا فضلہ پھیلایا جاتا ہے اس کے بعد یہ اسے بائیو گیس میں تبدیل کردیا ہے اس گیس کو کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل میں باقی بچ جانے والے فضلے سے آرگینک کھاد تیار کی جاتی ہے اس عمل سے روزانہ تقریباً 3 کلو بائیو گیس پیدا ہوتی ہے ۔۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے بائیو ڈوم کا معائنہ کیا ، ان کا کہنا تھا کہ کچن کے کچرے سے بائیوگیس اورکھاد بنانے کے پائلیٹ پروجیکٹ کا آغاز خوش آئند ہے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے بعد قابل استعمال بنانے کے اقدامات پر کام شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر اضلاع میں ریسائیکل پلانٹ لگا کر کچرے کوکم کرنے اور قابل استعمال بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں