کراچی لیاری میں ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کے کیس میں حملہ آوروں کے فرار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے قتل کی جگہ سے چند قدم کے فاصلے پر پولیس موبائل موجود تھی۔موٹرسائیکل سوار ایک ملزم سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس تھا اور اس نے ہیلمٹ بھی لگا رکھا تھا۔ پولیس کی موجودگی کے باوجود قاتل باآسانی فرار ہو ئے۔دوسرے ملزم کا چہرہ بھی نمایاں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ڈاکٹر شمبو لعل کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا۔ملزموں کی تلاش جاری ہے