گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے کراچی میں حادثات کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان

عرفان علی عرفان علی

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری  کی جانب سے کراچی میں  حادثات  کے دوران  جاں بحق  افراد  کے لواحقین کو  پلاٹ دینے کا اعلان


گورنر سندھ کامران ٹیسوری  کی جانب سے کراچی میں  حادثات  کے دوران  جاں بحق  افراد  کے لواحقین کو  پلاٹ دینے کا اعلان۔کہتے ہیں اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے اس  معاملے پر میرے خط کا نوٹس لیا ہے۔ اب عدالت قانون پر عمل درآمد کروائے گی ۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ڈمپر کی زد آکر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو گورنر ہاوس میں مدعو کیا۔

ا نہوں نے حادثات   میں جاں بحق  افراد  کے لواحقین کو  پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ بولے   وقت آیا تو مدد کے لئے میں سب سے پہلے اپنے بنگلے اور گاڑیاں  بیچوں گا۔

 کامران ٹیسوری ، گورنرسندھ  کہتے ہیں کہ  میں آج یہاں اعلان  کرتا ہوں جس کے بھی چھوٹے بچے ہیں ان تمام فیملیز کے وہ نام  لکھ لیں جو اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا چاہتے ہیں اچھی تعلیم اعلیٰ تعلیم انگلش میڈیم اسکولوں میں وہ بھی نام لکھوا دیں بارہ  سال تک کی تمام تعلیم کے اخراجات کی ذمہ داری میں لیتا ہوں۔۔۔

گورنر سندھ   کا کہنا تھا   کراچی اور سندھ   کو سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔اس معاملے پر سیاست  ٹھیک نہیں۔ لوگوں کے جذبات سے نا کھیلا جائے ۔


 کامران ٹیسوری ، گورنرسندھ  کہتے ہیں کہ میں کوئی سیاسی نہ بیان دے رہا ہوں نہ سیاست کر رہا ہوں بلکہ میں ان لوگوں کو بھی خبردار کر رہا ہوں جو لاشوں پر اور ان دکھی دل لوگوں کی اولادوں بھائیوں اور والدین  پر سیاست کر رہے ہیں اس شہر میں بہت جانیں  آپ لوگوں کی وجہ سے چلی گئی ہیں یہ پرانی فلموں میں نئے ڈرامے نہ بنائے لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلیں۔۔۔


گورنر سندھ   کامران ٹیسوری نے  کہا چیف جسٹس پاکستان نے اس  معاملے پر میرے خط کا نوٹس لیا ہے۔ اب عدالت قانون پر عمل درآمد کروائے گی ۔