بھارت نے مختلف مقامات پر 12ڈرون بھیجے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کاسلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی بھارت نے جارحیت کی، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس بریفنگ کے دوران بتایاکہ بھارت کی طرف سے ڈرون بھیجنا کھلی جارحیت ہے،
بھارت نے مختلف مقامات پر 12ڈرون بھیجے ہیں،
پاکستان نے بھارتی ڈرونز کو ناکارہ بنادیا،
لاہور،گوجرانوالہ اورچکوال میں ڈرونز ناکارہ بنادیئے گئے،
میانو،بہاولپور اورچھورمیں ڈرون سے دراندازی کی گئی،
راولپنڈی ،اٹک اور کراچی میں بھی ڈرونز کو ناکارہ بنادیاگیا ، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید اورایک زخمی ہوا،لاہور کی جانب آنے والی ڈرون سے معمولی نقصان ہوا،
لاہو رکی جانب آنےوالی ڈرون میں 4فوجی جوان زخمی ہوئے، ر
بھارتی ڈرون کا ملبہ مختلف مقامات سےجمع کیاجارہاہے،
عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیز ی کی گواہ ہے،
بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجارہاہے،بھارت کو ایل اوسی پربھی بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا،
پاکستان نے بھارتی 5طیاروں کو بھی گرایا،
ڈرون سے دراندازی سنگین معاملہ ہے،
جارحیت کرنے والوں کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،
دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہاہے،