وزیر اعلیٰ سندہ کہتے ہیں پولیو کے خاتمے کے لیے والدین کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا

عرفان علی عرفان علی

 وزیر اعلیٰ سندہ کہتے ہیں پولیو کے خاتمے کے لیے والدین کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا


وزیر اعلیٰ سندہ کہتے ہیں پولیو کے خاتمے کے لیے والدین کوذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔تمام تر کوششوں کے باوجود اب بھی منزل سے دور نظر آتے ہیں ۔ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے ۔26 مئی کی مہم کااثراتناموثر ہےکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے  سےرہ نہ جائے


وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تمام  ایم پی ایز ، ایم این ایز ، میئر کراچی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسلز، چیئرمین میونسپل کمیٹی، چیئرمین ٹاون کمیٹی  کو خط لکھ دیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا چاہتا ہوں منتخب نمائندے بشمول حزب اختلاف پولیو  مہم کو اونر شپ دیں ۔ صوبہ سندھ اور پاکستان کو  پولیو سے پاک  دیکھنا چاہتا ہوں ۔ وزیر اعلیٰ سندہ کا کہنا تھا پولیو کے خاتمہ کا نہ ہونے کی ۔  ایک  بڑی وجہ والدین کا انکار  اور اکثر اوقات بچوں کا گھروں میں موجود نہ ہونا ہے ۔والدین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا چاہتا ہوں معاشرے کا پڑھالکھا طبقہ ڈاکٹرز ،ٹیچرز، بزرگ اور سرپرست پولیو کے حوالے سے لوگوں  میں  آگاہی پیدا کریں ۔ دنیا میں اب صرف دو ممالک ہی بچے ہیں جہاں  پولیو وبا پائی جاتی ہے ۔ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز رپورٹ ہوئے ۔گزشتہ سال کی یہ بہت ہی خطرناک صورتحال  ہے ۔ سندھ سے بھی پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دیں بس اسٹاف ، ریلوے  اسٹیشن ، پکنک پوائنٹس  و دیگر مقامات پر پولیو پلانے کا باقاعدہ انتظام کریں ۔ 5 سال  تک  کی عمر کے بچوں کو پولیو ضرور پلائیں  تاکہ ان کا مستقبل محفوظ رہے