مشیر زراعت منظور وسان کا کہنا ہے شگرملیں وقت پر چلائی جائیں۔ سندھ
کو حصہ کا پانی نہ ملنے سے کئی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مشیر زراعت منظور وسان کی زیر صدارت گنے کی قیمت مقررکرنے، شگرملیں
چلانے اور کاشتکاروں کےمسائل پر غور کے
لئے اجلاس ہوا۔ مشیر زراعت کا کہنا تھا
شگر ملیں وقت پر چلائی جائیں۔کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ پیپلزپارٹی
کا منشور ہے کہ کسان کو مضبوط کیا جائے گا۔ارسا کی جانب سے سندھ کو حصے کا پانی نہ
دینے کی وجہ سے گنے سمیت کئی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔